پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 9 دسمبر کو کوالالمپور میں ہوگا

اسلام آباد (سی این پی)پاکستان اورانگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 9 دسمبر کو کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم بسمعہ معروف کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ انگلینڈ کی کپتانی کے فرائض ہیتھر نائٹ انجام دیں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 12 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا، یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے، ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں