افغان کپتان راشد خان نے کم عمرکپتان ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

چٹاگانگ (سی این پی) افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹیسٹ جیتنے والے سب سے کم عمر کپتان کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ 20 سالہ راشد خان نے یہ اعزاز بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے کپتان راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف چٹاگانگ میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔افغانستان نے 224 رنز سے کامیابی اپنے نام کی، راشد خان نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے ساتھ مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ انہوں نے پہلی اننگز میں 51 اور دوسری اننگز میں 24 رنز کی اننگز بھی کھیلی، آل راؤنڈ پرفارمنس پر انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔ شانداز پرفامنس کے بعد افغان آل راؤنڈر راشد خان ٹیسٹ میچ جیتنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کپتان بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ 20 سال اور 354 دن کی عمر میں انجام دیا۔اس سے قبل راشد خان کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کم عمر کپتان ہونے کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں