لاہور(سی این پی)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسین کی پیروی کر کے ہی مسلمان فلاح حاصل کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسین نے حق اور اصول پر سمجھوتہ نہ کرنے کا درس دیا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حضرت امام حسین کی پیروی کرکے ہی مسلمان فلاح حاصل کرسکتے ہیں، ظالم اور ظلم کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے۔نواسہ رسولﷺ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں مجالس اور شبیہہ و ذوالجناح کے جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے، عزادار نوحہ خوانی، ماتم اور زنجیر زنی کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
