اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہندوبالادستی کی پالیسیاں مسلمانوں کے قتل عام کا سبب بن سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آرایس ایس اورنازی ملیشیا ایک سی ہیں۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ ہندوبالادستی کی پالیسیاں مسلمانوں کے قتل عام کا سبب بن سکتی ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 37ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔میڈیا کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔
سی ڈ ی اے کی ملی بھگت ،شہراقتدار میں غیر قا نو نی ہاؤسنگ سو سائٹیوں کی بھرمار، شہری لٹنے لگے ،سو شل میڈیا سمیت شاہرائوں اور پلازوں پر جعلی سو سائٹیوں کے اشتہارات آو یزاں
سسٹمز لمیٹڈ اور ٹیمینوس بینک آف دی فیوچر فورم 2023 کی میزبانی کریں گے
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک سے وویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد کی ملاقات
نگران وزیراعظم نے امن و امان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
سانحہ مستونگ، اتحاد اہلسنت کی کال پر بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
مستونگ خودکش حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
ملک میں کسی اور سیاسی جماعت کی گنجائش نہیں،رانا تنویر حسین
سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی
سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے
جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس، زرداری اور گیلانی احتساب عدالت طلب