چترال (سی این پی)چترال میں آباد ہزاروں سال قدیم کیلاشی تہذیب ملکی ثقافت کے ماتھے پر جھومر کی حیثیت رکھتی ہے۔ قبیلے کے پہلے نو مسلم حاجی کی وطن واپسی پرمذہبی ہم آہنگی اور یگانگت کی انوکھی مثال قائم کی گئی۔وادی کے باسیوں نے نومسلم حاجی گلزار فرائض کی واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا۔ حاجی گلزار کو پھولوں کے ان گنت ہار پہنائے گئے۔رکن صوبائی اسمبلی وزیرزادہ نے خود حاجی گلزار کا استقبال کیا جبکہ استقبال میں وادی کی خواتین بھی پیش پیش تھیں۔اس موقع پر قبیلے میں جشن کا سماں دیکھا گیا۔ پورے گائوں کے لئے دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ قیلاش قبیلے کے افراد کا تعلق بدھ مت، ہندومت اور زرتشت جیسے قدیم مذاہب سے ہے۔
