پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیدرلینڈز کے خلاف میچز کے لیے سینئر کھلاڑیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(سی این پی )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیدرلینڈز کے خلاف میچز کے لیے سینئر کھلاڑیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ۔ہاکی فیڈریشن کی جانب سےہاکی اولمپکس میں شرکت کے لیے تما م سینئر کھلاڑیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ہاکی اولمپکس میں 26اور27 اکتوبر کو پاکستان اورنیدرلینڈز کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے ۔نیدر لینڈ کی ٹیم سے مقابلے کے لیے مضبوط ٹیم کی ضرورت ہے لہذا آخری ورلڈکپ کھیلنے والے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کیا جائے گاجبکہ کیمپ کے دوسرے مرحلے میں بیرون ملک لیگ کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں