بااثر افراد کو اربوں معاف کر کہ عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ بڑھایا جا رہا ہے،مریم اورنگزیب

لاہور(سی این پی)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کچھ نہ کھا صرف تبدیلی کھا، کھانے پینے کی اشیا مہنگی کر دی گئیں، لوگوں کو کہتے ہیں ٹیکس دو، دوسری طرف بااثر افراد کو اربوں روپے معاف کر دئیے گئے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا شاہد خاقان پر الزامات بے بنیاد ہیں، وہ وکیل کریں گے نہ اپیل اور نہ ہی ضمانت کی درخواست دیں گے۔ انہوں نے کہا جتنی مرضی گرفتاریاں کرلیں مسلم لیگ ن کا ہر ورکر شیر ہے اور ہر بیٹی مریم نواز ہے، پاکستان میں ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، اب کراچی میں ڈاکہ ڈالنے لگے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں