مودی ہمت ہے تو کرفیو اٹھائو اور تماشہ دیکھو ، شاہ محمود قریشی

مظفرآباد(سی این پی)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا مودی ہمت ہے تو کرفیو اٹھائو اور تماشہ دیکھو ،چیلنج کرتا ہوں کیا نریندر مودی سری نگر جاکر کشمیریوں سے خطاب کرسکتے ہو، عمران خان آزاد کشمیر کا موقف لیکر اقوام متحدہ جائیں گے ، انشااللہ فتح ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان مظفرآباد تشریف لائے ہیں،آپ سے مخاطب ہوں گے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں کھلے آسمان تلے کشمیریوں سے پاکستان کاوزیراعظم مخاطب ہے ، چیلنج کرتا ہوں کیا نریندر مودی سری نگر جاکر کشمیریوں سے خطاب کرسکتے ہو، نریندر مودی سری نگر میں جاکر کشمیریوں سے خطاب کی جرات نہیں کرسکتا۔شاہ محمودقریشی نے کہا مودی ہمت ہے تو کرفیو اٹھا ئواور تماشہ دیکھو ، کشمیر کے لوگوں کیلئے جو کارنامہ سرانجام دیا اب کرفیو اٹھاکر دکھائو۔ان کا کہنا تھا کہ کیا آج آزاد کشمیر میں کوئی سیاسی قیدی دکھائی دے رہا ہے نہیں، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو، مواصلاتی پابندیاں ہیں، آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ چل رہا ہے، بازاروں میں رونق ہیں۔وزیرخارجہ نے کہا بھارت دعوی کرتا ہے کہ اس کے ملک میں مذہبی آزادی ہے ، کیا دنیانے نہیں دیکھا مقبوضہ کشمیر میں محرم کا جلوس نہیں نکلا، مقبوضہ کشمیر کے لوگ مودی کے ہم آہنگ ہیں تودنیا جاننا چاہتی ہے ، کیا دنیا نے نہیں دیکھا لوگ عید اور جمعہ کی نماز نہیں پڑھ سکے۔شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آزاد کشمیر کا موقف لیکر اقوام متحدہ جائیں گے ، عمران خان اقوام متحدہ میں آپ کا موقف پیش کریں گے، انشااللہ فتح آپ کی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں