کشمیر کے معاملے پر سب کو ایک ہونا چاہیے،شیخ رشید

مظفر آباد(سی این پی)شیخ رشید نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر سب کو ایک ہونا چاہیے، مودی نے مسلمانوں کیخلاف اعلان جنگ کیا، ہم بھارت کی بالادستی قبول نہیں کریں گے، ون مین آرمی ہوں بھارت کیخلاف خود لڑوں گا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی معیشت کمزور ہوسکتی ہے لیکن دفاع نہیں، نریندر مودی کی عقل جواب دے گئی ہے، مودی کو جواب دینے کا وقت آگیا، ہمارے جوان جان ہتھیلی پر رکھ کر مودی کے حملے کا انتظار کر رہے ہیں، مودی سمجھتا ہے پاکستان معاشی مسائل میں گھرا ہوا ہے، مودی نے آسام میں لاکھوں لوگوں کو دوسرے درجے کا شہری بنا دیا، مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں