اسلام آباد(سی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے وزیر صحت سے ملاقات کے دوران پنجاب میں صحت سے متعلق اصلاحات پر بریفنگ لی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے ایم ٹی آئی سمیت صحت سے متعلق دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عمران خان سے ملاقات کے دوران محکمہ صحت کی بہتری سے متعلق کیے جانے والے اقدامات پررپورٹ پیش کی۔وزیر اعظم اور وزیر صحت پنجاب کی ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب اورخیبر پختونخوا کے وزرا اور سیکریٹریز بھی موجود تھے۔وزیرصحت پنجاب نے کہا تھا کہ ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیواسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جائے اور ایمرجنسی میں طبی سہولتیں یقینی بنائیں گے۔
