وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 17 ستمبر کو طلب کرلیا

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 17 ستمبر کو طلب کرلیا، اجلاس میں13نکاتی ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس 17ستمبر بروز منگل کو طلب کرلیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کے دورہ امریکا اور سعودی عرب، پر تفصیلی گفتگو کے علاوہ ملک کی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔اس کے علاوہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال، ملکی سیاسی و پارلیمانی امور کا جائزہ لیا جائے گا اور عالمی رہنمائوں سے روابط اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں