اسلام آباد(سی این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان کی نئی ویب سائٹ لانچ کردی گئی جس کا افتتاح چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی نئی ویب سائٹ لانچ کردی گئی ہے، تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام جج اسٹاف اور نادرا حکام نے شرکت کی، جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ویب سائٹ اپ گریڈ کرنے پر نادرا کے مشکور ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے معاشروں میں خاموش انقلاب آیا ہے، ہم نے ای کورٹ کا آغاز کردیا ہے، عوام ٹیکنالوجی کے استعمال سے خوش ہیں، استفادہ کررہے ہیں۔آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی ہمیں اور ہمارے شعور کو آگے لے جارہی ہے، اب ہم ایک ذہین عدالت ہیں، کمپیوٹر مقدمے کا فیصلہ اب بھی نہیں کرے گا، کمپیوٹر کی مدد سے جج بہتر فیصلہ کرسکیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ پہلی ترجیح ہے عدلیہ کو نئی صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، عدلیہ میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے زبردست فائدہ ہوا، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ٹرائل کورٹس میں شواہد کے لیے استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی ڈاکٹر دور دراز علاقے میں ہے تو اسکائپ کے ذریعے شواہد لیے گئے، عدالتوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے منسلک کیا گیا جس سے کلچر میں تبدیلی آئی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایک کیس پشاور، دوسرا لاہور میں تھا ہم نے اسلام آباد میں بیٹھ کر سنا، عدلیہ میں جدت لانے کے لیے ریسرچ سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے، ریسرچ سینٹر کے ذریعے ایک میسج پر کوئی بھی معلومات لی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر کے ذریعے ججز کو فیصلہ کرنے میں بھی آسانی ہوگی، امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، ماڈل کورٹس سے عدلیہ کے نظام میں تبدیلی آئی ہے۔
پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان
دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران سپاہی وطن عزیز پر قربان
منظور پشتین اسلام آباد پولیس کے حوالے
تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم
اسلام آبادکے لہتراڑ روڈ پرگاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
میجر شبیر شریف کا آج 52 واں یوم شہادت منایا جا رہاہے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج رضاکاروں کا عالمی دن منایا جا رہا
گلا لئی اسماعیل کا نام خواتین دہشتگردوں کی فہرست میں شامل