عراق،فوج کی کارروائی میں تین شدت پسند ہلاک

بغداد(سی این پی)عراق کے صوبے صلاح الدین میں فوج کی کارروائی میں داعش کے تین شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق فوج نے صوبے کے شمالی حصے میں واقع Beiji اور الشرکت کے درمیان Makoul اور Khanouga کی پہاڑیوں کے درمیان کارروائی کی۔کارروائی کے دوران فوج نے شد ت پسندوں کی سرنگیں اور ٹھکانے تباہ کردیے اور مختلف اقسام کے ہتھیار اورگولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں