سویز (سی این پی)مصر کے ساحلی شہر سویز میں سیکورٹی فورسز اور حکومت مخالف سینکڑوں مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے پھینکے اور فائرنگ کی۔دوسری طرف صدر عبدالفتح السیسی کو ہٹانے کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد قاہرہ کے تحریر سکوائر میں سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
