عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر بہت پراثر ہوگی، ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید

نیویارک(سی این پی) ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید نے کہا ہے عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر بہت پراثرہوگی، ان کا پیغام بہت دور تک جائے گا ، 30 سالو ں میں کبھی امریکا میں ایسا جوش نہیں دیکھا۔تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹ رہنما طاہرجاوید نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد خصو صی گفتگو میں کہا وزیراعظم پاکستان کا مشن کشمیر دورہ بہت اہم ہے، امریکی صدر اور وزیراعظم پاکستان میں ملاقات بہت اہم ہوگی، ٹرمپ کہہ چکے ہیں عمران خان میر ے دوست ہیں، ڈونلڈٹرمپ اورعمران خان میں ملاقات سے باہمی دوستی مستحکم ہوگی۔ڈیموکریٹ رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جنرل اسمبلی میں تقریر بہت پراثرہوگی، ان کا پیغام بہت دور تک جائے گا، وزیراعظم پوری دنیا کو کشمیر کا معاملہ سمجھانے کیلئے پرعزم ہیں۔طاہرجاوید نے کہا 30 سالو ں میں کبھی امریکا میں ایسا جوش نہیں دیکھا، بہت جلد کچھ ارکان کانگریس پاکستان کا دورہ کریں گے۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ون آن ون ملاقات کریں گے، جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ، افغان امن عمل اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوگی۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان 27ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کے معاملے کو اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں