احتساب عدالت نے پی آئی اے کرپشن ریفرنس میں مسلم لیگ کے رہنما مہتاب عباسی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس سے متعلق ہونے والی سماعت میں سردارمہتاب عباسی، سابق سیکریٹری ایوی ایشن عرفان الہی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔مہتاب عباسی پرمشرف رسول کو پی آئی اے کا غیر قانونی سی ای او تعینات کرنے کا الزام ہے۔عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے یکم اکتوبرکی تاریخ مقررکرتے ہوئے ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دیں۔احتساب عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پرملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
