وزیراعلی سندھ نے صفائی مہم کی نگرانی کیلئے18رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی

کراچی(سی این پی)وزیراعلی سندھ نے 30روزہ کلین مائی کراچی مہم کی نگرانی کیلئے 18رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی اور کابینہ ارکان ٹاسک دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کراچی میں 30روزہ صفائی مہم کی نگرانی کیلئے 18 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی ، کابینہ ارکان پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی صفائی مہم کی نگرانی کرے گی۔ضلع جنوبی میں مرتضی وہاب، اویس قادر شاہ اور ریاض احمدپرمشتمل ٹیم ہوگی جبکہ اعجاز جکھرانی، شہلارضا،راشد ربانی کو ضلع وسطی میں صفائی مہم کا نگراں بنا دیا گیا۔شرقی ضلع میں اسماعیل راہو، فراز ڈیرو اور قاسم نوید کو مہم کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے اور مکیش کمار ،امتیازشیخ کو کورنگی ضلع صاف کرانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔وزیر ثقافت سردار شاہ ،وزیر پبلک ہیلتھ شبیربجارانی ضلع غربی میں نگرانی کریں گے۔گذشتہ روز وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک مہینہ جاری رہنے والی کلین مائی کراچی مہم کے دوسرے دن شہر کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ مہم کے پہلے دن 7152 ٹن کچرا اٹھایا گیا ہے جبکہ دوسرے دن بھی بھاری پتھر 24 انچ کی سیوریج لائن ملیر 15 سے نکالے گئے ہیں جوکہ کراچی کے نام نہاد اونر اور دوست کہلائے جانے والے نے اس مہم کو ناکام بنانے کے لیے ڈالے تھے۔وزیراعلی سندھ نے لیاقت کالونی ، نیاآباد کا دورہ کیا، جہاں وزیراعلی سندھ عوام سے ملے اور ان کی شکایات سنیں، وزیراعلی سندھ نے کمشنر کراچی کو لیاری سے تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت دیں اور کہا تھا تجاوزات ہٹانے کا کام روزانہ کی اسائنمنٹ کے طور پر کرنا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ ہم نے 21 ستمبر سے ایک مہینے کی صفائی مہم شروع کی ہے، اور انشا اللہ کراچی کو صاف کر کے دکھائیں گے لیکن اس کے بعد مینٹین کرنا لوکل گورنمنٹ کا کام ہے اور جہاں جہاں جو ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا م کررہی ہے وہاں پر ان کا کام ہے۔ ان سے میں مدد چاہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں