نئے شامی آئین تیار کرنے کیلئے کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے ، اقوام متحدہ

دمشق (سی این پی)شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیرپیڈرسن ، نے شام کے حکام سے دمشق میں شام کے بنیادی آئین کی کمیٹی کی تشکیل کے لئے شامی حکام سے صلاح و مشورے کیے ہیں ۔شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے دمش میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کا نیا آئین تیار کرنے کے لئے کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔شام میں نیا آئین تیار کرنے کے لئے کمیٹی کی تشکیل کی تجویز پہلی بار قومی مذاکرات کے لئے قائم کانگریس کے اجلاس میں سامنے آئی تھی۔شام کے سلسلے میں مذاکرات کے لئے قائم کانگریس کا پہلا اجلاس 29 اور30 جنوری2018کو روس کے شہر سوچی میں منعقد ہوا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں