وزارتوں، ڈویژنز کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے حکومت سے فنڈز طلب

اسلام آباد(سی این پی)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے وزارتوں اور ڈویژنز کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے حکومت سے 1 ارب 45 کروڑ روپے طلب کر لیے۔وفاقی سیکرٹریز کا کہنا ہے کہ نہ فائل رکے گی اور نہ کرپشن ہوگی اس لیے عمل درآمد کیلیے رقم فراہم کی جائے۔دستاویز کے مطابق وزارت آئی ٹی نے وفاقی سیکرٹریز کی درخواست پر فنڈز مانگے ہیں۔دستاویز میں لکھا گیا ہے کہ اب تک 44 وزارتوں میں سے محض 10 وزارتیں آٹومیشن پر آسکیں اور 3 وزارتیں ڈیجٹیلائزیشن کے لیول تھری تک پہنچ سکیں جبکہ 14 وزارتیں ابھی بھی زیرو لیول پر ہیں۔فائلز سسٹم ختم کرکے ای میل پر سمری بھیجی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں