کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

گوادر(سی این پی)پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ہیروئن اور نشہ آور کرسٹل برآمد کر لیے۔ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق کارروائی گوادر کے علاقے میرین ڈرائیو میں کی گئی جہاں مشکوک گاڑی سے 725 کلو گرام حشیش برآمد کی گئی۔شاہجہان چیک پوسٹ پر مسافر کوچ سے 1490 کلو گرام چھالیہ اور گاڑی سے 226 گرام نشہ آور کرسٹل برآمد کر لیا گیا۔کارروائی کے دوران 8 تارکین وطن بھی گرفتار کیے گئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی منشیات کی مالیت 3 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں