سعودی عرب کا روہنگیا مسلمانوں کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان

ریاض(سی این پی)سعودی عرب نے روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ میدیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔ اس سے قبل سعودی عرب نے جنیوا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے بحران کے حل کے لیے امدادی ممالک کی کانفرنس میں 20 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا۔ شاہ سلمان فلاحی و امدادی مرکز کی ٹیموں نے امدادی سامان کے ہمراہ بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا متاثرین کے کیمپوں کا دورہ بھی کیا تھا۔ سعودی عرب کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں کمبل، دوائیں، عارضی خیمے اور اشیائے خوردونوش شامل تھیں۔ واضح رہے کہ روہنگیا بحران کے بعد اقوام متحدہ نے فوری طور پر 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پناہ گزینوں کو خوراک، پانی اورطبی سہولتوں کی اشد ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں