RDAان ایکشن،اقبال ٹائون سمیت چارہائوسنگ سوسائٹیوں کے دفاتر سیل،ریکارڈ قبضے میں لے لیا

واہ کینٹ(سی این پی ) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(آرڈی اے )کے افسران نے واہ کینٹ میں کارروائی کرتے ہوئے چار نجی ہائوسنگ سوسائٹیز کے دفاتر کو سیل کر دیا، ذرائع کے مطابق سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی بیس ملک فیصل اقبال کی نجی ہائوسنگ اقبال ٹائون کا مرکزی دفتر واقع انوارچوک واہ کینٹ سیل کر دیا،اسکے علاوہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی فہد بلڈرز،ماڈرن ولاز موہڑہ چوک واہ کینٹ،واہ ریذیڈنشیاء واہ کینٹ کے مرکزی دفاتر بھی سیل کر دیے،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ راولپبنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(آرڈی اے )غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے،دونوں ہائوسنگ سوسائٹیوں کا ریکارڈ میں قبضہ میں لے لیا گیا ہے جو راولپبنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(آرڈی اے )کے افسران اپنے ہمراہ لے گئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں