اسلام آباد میں شہری کی شکایت پر شیشہ کیفے سیل

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کی اسسٹنٹ کمشنر سدرہ انور نے شہری کی شکایت پر شیشہ کیفے کو سیل کردیا۔بدھ کی شب اسلام آباد کے علاقے ایف الیون میں کارروائی کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے شہری کی شکایت پر نوٹس لیا اور شیشہ کیفے پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران کیفے سے 10 شیشے اور فلور قبضے میں لے لیا گیا۔اسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر شیشہ کیفے سیل کردیا گیا ہے۔اس دوران علاقے کی مختلف دکانوں اور ہوٹلوں کو بھی چیک کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں