حلقہ این اے265کے نتائج کالعدم قرار،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری ممبر قومی اسمبلی نا رہے

کوئٹہ (سی این پی )الیکشن ٹریبونل نےاین اے265 کا الیکشن کالعدم قرار دےدیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا۔‏بی این پی کےحاجی لشکری رئیسانی نےقاسم سوری کےانتخاب کوچیلنج کیاتھا۔این اے265پرڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری کامیاب ہوئے تھے۔الیکشن ٹریبونل کی سربراہی جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی۔الیکشن ٹریبونل نے نادرا رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ سنایا۔‏نادرانےاپنی رپورٹ میں52ہزارسےزائدووٹوں کی عدم تصدیق کی نشاندہی کی تھی۔الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اب قومی اسمبلی کے ممبر نہیں رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں