کیاعوام کوملے گی خوشخبری،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (سی این پی) عوام کے لیے بڑی خوشخبری آنے کے لیے تیار ہے، یکم اکتوبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے آئندہ ماہ اکتوبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے، پٹرول 2 روپے 55 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل تین روپے 23 پیسے فی لٹر کم ہونے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 41 پیسے فی لٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اوگرا نے قمیتوں میں ردو بدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں