ٹوئیٹر پر’عمران خان وائس آف کشمیر‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم پاکستان عمران خان حقیقی معنوں میں سفیر کشمیربن گئےاور انہوں نے دنیا ھر کے مسلمانوں کے دل جیت لیے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سوشل میڈیا خصوصا ٹوئیٹر پر’عمران خان وائس آف کشمیر‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ٹوئیٹر صارفین کی بڑی تعداد نے دبنگ انداز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پیش کرنے اور مسلمانوں کا تشخص بحال کرنے کی وزیراعظم کی کوشش کو خوب سراہا؛ صارفین نے سوشل میڈیا پر کپتان کو خوب داد بھی دی، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے وزیراعظم کے خطاب کو اپنے انداز میں سراہا۔ترجمان پاک فوج نے ٹوئیٹ کیا اور اسکا موازنہ ستائیس فروری اور ستائیس ستمبر سے کیا۔ایک اور ٹوئیٹ میں ترجمان پاک فوج نے وزیراعظم کے آخری گولی اور آخری سانس تک لڑنے کے عزم کوسراہا،اسکے علاوہ حکومتی وزراء، کھلاڑیوں، فنکاروں سمیت ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے صارفین نے عمران خان کی تقریر کی تعریف کی اورانکے کردار کو سراہا؛

اپنا تبصرہ بھیجیں