چمن دھماکہ، جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف شہید،8افراد زخمی

چمن (سی این پی) چمن کے علاقے تاج روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق تاج روڈ جو کہ ایک تجارتی علاقہ ہے میں ایک موٹر سائیکل پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب مولانا محمد حنیف ساتھیوں کے ہمراہ اپنی گاڑی پر وہا ں سے گزر رہے تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا محمد حنیف کو تشویشناک صورتحال میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔تفصیلات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد بھی زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹے جبکہ ایک گاڑی اور 6 موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں