ایل سلوا ڈور کے صدر کی اقوام متحدہ کے اجلاس میں سیلفی،ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل

نیویارک(سی این پی )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں ایل سلوا ڈور کے صدر نائب بوکیلی نے ڈائس پر پہنچ کر موبائل فون نکالا اور سب سے پہلے سیلفی لی اور پھر تقریر کر آغاز کیا۔تفصیلات کے مطابق ایل سلوا ڈور کے صدر نائب بوکیلی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جب خطاب کے لیے ڈائس پر پہنچے تو انہوں نے خطاب شروع کرنے سے قبل اپنا سیلفی کا شوق پورا کیا۔ایل سلوا ڈور کے صدر نائب بوکیلی نے ڈائس پر آکر حاضرین سے کہا کہ اگر آپ مجھے صرف ایک سیکنڈ برداشت کریں اور اس کے بعد انہوں نے اپنی جیب سے فون نکالا اور سیلفی لی۔نائب بوکیلی نے اس تصویر کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جہاں ان کے ایک ملین سے زائد فالوورز ہیں، ان کی تصویر کو 49 ہزار سے زائد صارفین نے لائیک کیا اور 6 ہزار سے زائد افراد نے ری ٹویٹ کیا۔ان کا کہناتھا کہ زیادہ لوگ تقریر سننے کے بجائے اس تصویر کو دیکھنے میں دلچسپی لیں گے، مجھے امید ہے کہ یہ تصویر اچھی ہوگی۔ بوکیلی نے کہا کہ یہ تصاویر اس جنرل اسمبلی میں کسی بھی تقریر سے زیادہ اثر انداز ہوسکتی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں