وزیر اعظم کی وطن واپسی،تاریخی استقبال کی تیاریاں، کارکن ایئرپورٹ پہنچنا شروع ہوگئے

اسلام آباد(سی این پی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دبنگ خطاب کے بعد وطن واپسی پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے تاریخی استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکنان اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں،راولپنڈی اور اسلام آباد سے بھی بڑی تعداد میں کارکنان اور عوام کی ریلیوں کی صورت میں اسلام آباد ایئرپورٹ جانے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں. چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی مرکزی قائدین کے ہمراہ کچھ دیربعد وزیراعظم کے استقبال کیلئے روانہ ہوں گے .چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے ذمہ داران کو ساڑھے 3 بجے تک اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کر رکھی ہے،واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان جدہ سے پاکستان روانہ ہوچکے ہیں اور چاربجے کے قریب اسلام آباد پہنچ جائیں گے.جہاں پارٹی کارکن،ذمہ داران اور عوام انکا استقبال کرینگے .

اپنا تبصرہ بھیجیں