بلی کے خواب میں چھچھڑے،وزیراعظم عمران خان کیخلاف بھارتی عدالت میں مقدمہ درج

اسلام آباد(سی ین پی )وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھارتی عدالت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز بھارت کے صوبہ بہار کے ضلع مظفر پور میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سدھیر کمار اوجھا نامی وکیل نے مظفر پور میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔رپورٹس کے مطابق سدھیر کمار اوجھا نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں اپنی تقریر کے دوران بھارت کے خلاف جوہری جنگ کے خطرہ سمیت قابل اعتراض بیانات دیئے ہیں۔اوجھا نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اس شکایت کی بنیاد پر عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے حکم کی ہدایت کرے۔بھارتی وکیل نے اپنی درخواست میں کہا کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے حوالے سے بھارت کے خلاف پاکستانی وزیراعظم کے بیان سے صرف ایک طبقے کے لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی جس سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں