ڈیر ہ بگٹی (سی این پی)صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں اہم کمانڈروں سمیت 20 فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے ہتھیار ڈالنے والوں کو قومی پرچم تھمائے اور فراریوں کو پاکستانی پرچم کے بیجز بھی لگائے اس موقع پر میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ریاست کا دل بڑا ہے، ہتھیار ڈالنے والوں کو سینے سے لگا رہے ہیں۔
