سعودی عرب ، سیاحوں کی تعداد سالانہ 10کروڑ تک لے جانے کا منصوبہ

ریاض(سی این پی)سعودی سیاحتی کمیٹی کی ویب سائٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یورپی ممالک اور ایشیا میں برونائی، جاپان، ملائیشیا، سنگا پور، جنوبی کوریا، قازقستان، چین، ہانگ کانگ اور تائیوان کے باشندے ویب سائٹ کے ذریعے الیکڑانک ویزا یا مملکت آمد پر ائیر پورٹ پر ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی سیاحوں کی تعداد سالانہ 10 کروڑ تک لے جانے کا ارادہ ہے۔ اس وقت مملکت میں سالانہ سیاحوں کی تعداد 4 کروڑ 10 لاکھ ہے۔سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی تعداد کا ہدف پورا ہونے پر2030 تک سیاحت کا ملکی پیداوار میں حصہ 3 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد تک پہنچ جائے گا۔سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کے نتیجے میں سیاحت کے شعبے میں ملازمتوں کے مواقع 6 لاکھ سے بڑھ کر 16 لاکھ ہوجائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں