اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ترقی کے حق کے حوالے سے چینی قرارداد منظور

اقوام متحدہ (سی این پی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی بیالیسویں کانفرنس میں غیرجانبدار تحریک اور چین کی جانب سے پیش کردہ ترقی کے حق سے متعلق قرارداد کی منظوری دی گئی۔قرار داد میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ترقی کا حق ایک اہم اور ناگزیر حق ہے جو اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیائی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔غربت کا خاتمہ ترقی کے حق کے حصول کی کلید ہے اور پائیدار ترقی کی تکمیل کی لازمی شرط ہے۔قرارداد میں مختلف ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کثیرالطرفہ نظریات پر قائم رہتے ہوئے عالمی تعاون کو مضبوط بنائیں تاکہ ترقی کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے اور ترقی کے حق کی تکمیل کی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں