سعودی عرب کا فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 5 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

نیویارک (سی این پی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ ابراہیم بن عبد العزیز العساف نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے)کے مرکزی بجٹ میں 50 ملین ڈالر عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے یہ اعلان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل پیری کرینبل سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پراونروا کے کمشنر جنرل نے سعودی عرب کی طرف سے ایجنسی کو مالی امداد فراہم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یو این ریلیف ایجنسی 5.5 ملین فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود اور کفالت کی ذمہ داری انجام دے رہی ہے جو عالمی برادری کی طرف سے فراہم کردہ امداد پر چلتی ہے۔اونروا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے تجدید شدہ اور فراخدانہ عطیہ ہماری ایجنسی کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، ہم نے یو این آر ڈبلیو اے کے درجنوں سکولوں کو سعودی فنڈ سے بحال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے عطیہ کردہ رقم سے 5 لاکھ 32 ہزار فلسطینی طلبہ کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں