ڈینگی سے بچائو،عالمی ادارہ صحت بھی میدان میں آگیا

ملک بھر میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے بچا ئوکے لئے عالمی ادارہ صحت بھی آگاہی کیلئے میدان میں آگیا۔ اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں دی جانے والی طبی سہولیات کو بھی تسلی بخش قرار دے دیا۔عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد کے پمز اسپتال کا دورہ کیا اور آگاہی لٹریچر تقسیم کرنے کیساتھ ڈینگی وائرس سے بچائو کے طریقے بھی بتائے۔ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو دینے جانے والی سہولیات سے متعلق اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر انصر نے بتایا کہ سرجیکل وارڈ نمبر 4 کو ڈینگی مریضوں کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔ یہاں تقریبا 40 مریضوں کے داخلے کا بندوست کیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں