ہمارا ایمان خدا کی ذات پر ہے، بھارت کو اندازہ ہوگیا، اعجاز شاہ

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے دنیا کو پیغام دیا کشمیر پر ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوگا، بھارت کو بھی اب اندازہ ہوگیا کہ ہمارا ایمان صرف خدا کی ذات پر ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم انتہائی کامیاب دورے کے بعد وطن لوٹے ہیں، وزیراعظم نے دنیاکوپیغام دیاکشمیر پرہمارا موقف تبدیل نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دنیا کو باورکرایااسلام امن کا درس دیتا ہے، عمران خان نہ صرف کشمیراورپاکستان بلکہ اسلام کے بھی سفیرثابت ہوئے، ان کے پرجوش خطاب نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہا آپ پاکستانی قوم فخر سے اپنے لیڈر کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود ہے اور بھارت کو بھی اندازہ ہوگیا کہ ہمارا ایمان صرف خدا کی ذات پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں