پی ٹی آئی حکومت شعبہ صحت کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،عثمان بزدار

لاہور(سی این پی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت شعبہ صحت کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے امراض قلب سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ دل کی بیماریوں سے بچا ئوکے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہی ضروری ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ لائف اسٹائل تبدیل کرکے دل کے امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، دل کے امراض سے بچا ئوکے لیے واک، ورزش، صحت مند غذا ضروری ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت شعبہ صحت کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، دل کے امراض کے اسپتالوں میں معیاری علاج فراہم کرنا ترجیح ہے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ امراض قلب کے اسپتالوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے، دور دراز علاقوں میں کارڈیک سینٹر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ماضی میں ایسا ایک دل کا اسپتال نہ بن سکا جوعالمی سطح پرسہولتیں دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں