وفاقی حکومت نے نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی(سی این پی) وفاقی حکومت نے نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں مالی سال کے آخر تک نجکاری سے 500 ارب روپے کی نان ٹیکس آمدنی حاصل کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق جون2020تک 500 ارب روپے نجکاری سے حاصل کرنے کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، آر ایل این جی کے 2 منصوبوں کی نجکاری اہم قدم ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کے 2 منصوبوں کی نجکاری سے 330 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے، جس سے نجی شعبے کو تقویت ملے گی۔ذرائع کے مطابق ایس ایم ای بینک، سروسز ہوٹل، کنونشن سینٹر اور اولین ترجیح کی فہرست میں شامل اداروں کی نجکاری کا عمل جنوری 2020 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔نجکاری کمیشن اسلام آباد اور لاہور الیکٹرک کمپنی کو نجکاری منصوبے میں شامل کیے بیٹھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں