ہانگ کانگ میں چین کی حمایت اور مخالفت میں الگ، الگ ریلیاں

ہانگ کانگ سٹی(سی این پی) ہانگ کانگ میں چین کے حامی شہریوں نے قومی دن کے سلسلے میں ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا، اس موقع پر مخالفین بھی سڑکوں پر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کی پولیس نے حکومت مخالف مظاہرین کے اجتماع کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پانی کی تیز دھار کا استعمال کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر فائر بم کے ساتھ ساتھ پتھرا ئوبھی کیا، اس ریلی میں شریک سینکڑوں افراد قومی پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ قومی ترانے بھی گاتے رہے۔چین کا قومی دن یکم اکتوبر کو منایا جاتا ہے، اس ریلی کو جمہوریت نوازوں کے مظاہروں کا جواب خیال کرنے کے علاوہ بیجنگ کی تقریبات کا حصہ بھی خیال کیا گیا۔دوسری جانب ہانگ کانگ کی پولیس نے حکومت مخالف مظاہرین کے اجتماع کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پانی کی تیز دھار کا استعمال کیا۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر فائر بم کے ساتھ ساتھ پتھرائو بھی کیا۔دوسری جانب انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کی پولیس کی طرف سے جمہوریت نوازوں کے مظاہروں کے دوران طاقت کا غیرضروری استعمال جاری ہے۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ چین کا انتظامی علاقہ تصور کیا جاتا ہے، اسی سبب بیجنگ حکام نے امریکا سمیت دیگر ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں