چین ، فیکٹری میں آگ لگنے سے19 افراد ہلاک، 3 زخمی

بیجنگ(سی این پی)چین کے صنعتی علاقے میں واقع فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 19افراد ہلاک اور3 زخمی ہو گئے۔ میدیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے ژی جیانگ کے صنعتی علاقے میںفیکٹری میں اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں 19افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوںکو قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا ہے ۔آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں