تائیوان میں سمندری طوفان ٹائفون مٹاگ کی پیشگوئی ،سکول اور مالیاتی منڈیاں بند درجنوں پروازیں منسوخ ،محکمہ موسمیات

تائپے (سی این پی)تائیوان میں شدید سمندری طوفان ٹائفون مٹاگ سے قبل پیر کے روز سکول اور مالیاتی منڈیاں بند کر دی گئیں جبکہ ایئر لائنز نے سیلاب اور تیز ہوائوں کے انتباہ کے باعث اپنی درجنوں پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ دوسرا موقع ہے کہ مشرقی ایشیا کا یہ علاقہ شدید طوفان کی زد میں آ رہا ہے ۔ موسمیاتی ماہرین نے بتایا ہے کہ پیر کے روز شمالی تائیوان سمندری طوفان کی زد میں آئے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے شمال مشرقی ساحل پر پہنچتے ہی ہوا کی رفتار 162 کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی 101۔ ایم پی ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ شمال مغرب سے یہ ہوائیں 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن کی رفتارجزیرے کے قریب پہنچتے ہی مزید تیز ہو سکتی ہے۔ پیشگوئی کے مطابق مذکورہ طوفان آج شنگھائی کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ محکمہ موسمیات نے تائپے ، شمالی ساحلی شہر کیلنگ اور دیگر شمالی علاقوں کے لئے وسیع پیمانے پر ہوا اور بارش کی وارننگ جاری کرتے ہوئے سمندری ماہی گیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خدشات کے باعث جزیرے کے متعدد موٹروے پہلے ہی بند کردیئے گئے ہیں۔ قبل ازیں بھی بحر الکاہل اور چین کے جنوبی سمندر کے گرم پانیوں سے اٹھنے والے طوفانوں سے تائیوان ، چین ، فلپائن اور جاپان شدید متاثر ہوئے تھے ۔ واضح رہے کہ 2009 میں طوفان ٹائفون موناکوٹ کے دوران تقریبا 700 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں