متحدہ امارات، پیٹرول کے نرخوں میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

دبئی (سی این پی)متحدہ عرب امارات نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یکم اکتوبر سے پیٹرول کی تمام قسموں کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ کیا جائے گا۔الامارات الیوم کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں متعین کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ سپر 98پیٹرول 2.24 درہم فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوگا۔ اس میں 4 فلوس کی کمی کی گئی ہے۔ ستمبر میں اس کی قیمت 2.28درہم تھی۔اسی طرح خصوصی 95 پیٹرول کی قیمت میں بھی 4 فلوس کی کمی کی گئی ہے۔ اکتوبر میں یہ 2.12درہم فی لیٹر میں فروخت ہوگا جبکہ اس سے پہلے یہ 2.16درہم میں تھا۔ادارے نے کہا ہے کہ ناگزیر وجوہ کی بنا پر ڈیزل کی قیمت میں 3 فلوس کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ اکتوبر میں ڈیزل 2.41 درہم میں فروخت ہوگا جبکہ اس سے پہلے یہ 2.38 درہم فی لیٹر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں