ہتھیاروں کی پوجاکی ویڈیو وائرل،مودی پرشدید تنقید

نئی دہلی(سی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ان دنوں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تنقید کی زد میں ہیں۔ حال ہی میں ایک پرانی ویڈیو پھرسے وائرل ہورہی ہے جس پرمودی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ویڈیو میں بھارتی وزیراعظم کو بندوقوں اورگولیوں کی پوجاکرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ویڈیوسال 2013 کی ہے جب نریندر مودی بھارتی صوبے گجرات کے وزیراعلی تھے۔ ویڈیو دوبارہ سے وائرل ہونے پر بھارتی وزیراعظم حالیہ اقدامات کے تناظر میں شدید تنقید کا نشانہ بن گئے۔کسی نے ہتھیاروں کی پوجا کوجنگ و جدل اور تباہی کا شوق رکھنے سے جوڑدیا تو کسی نے مشورہ دیا کہ پاکستانی مندوب کو یہ ویڈیو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں چلانی چاہیے تھی۔صارفین نے سوال اٹھایا کہ ہتھیاروں کی پوجا کرنے والے بھارتی وزیراعظم عالمی فورم پر کس منہ سے امن کی بات کرتے ہیں؟صارفین نے مودی کے اس اقدام کو بیوقوفی کی حد قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں