تمباکو کی برآمدات میں اگست کے دوران 515.1 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

اسلام آباد (سی این پی)اگست 2019 کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 515.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس)کے اعداد وشمار کے مطابق اگست 2019 کے دوران تمباکو کی برآمدات 326 ملین روپے تک بڑھ گئیں جبکہ اگست 2018 کے دوران53 ملن روپے کی برآمدات کی گئی تھیں۔اس طرح اگست 2018 کے دوران مقابلہ میں اگست 2019 کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 273 ملین روپے یعنی 515 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں