ترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں پانچ سال قبل کے مقابلہ میں 44 ہزار ٹن کمی

اسلام آباد(سی این پی)گزشتہ پانچ سال کے دوران ترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2014-15 کے دوران ترشاوہ پھلوں کی پیداوار 23 لاکھ 95 ہزار ٹن تھی جو گزشتہ مالی سال 2018-19 کے دوران 23 لاکھ 51 ہزار ٹن تک کم ہو گئی۔ اس طرح پیداوار میں 44 ہزار ٹن کی کمی واقع ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2015-16 کے دوران ترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں 51 ہزار ٹن کی کمی سے پیداوار 23 لاکھ 44 ہزار ٹن تک کم ہو گئی اور اس طرح مالی سال 2016-17 کے دوران بھی پیداوار میں کمی ہوئی اور ترشاوہ پھلوں کی پیداوار 21 لاکھ 80 ہزار ڈالر تک کم ہو گئی۔ اس طرح مالی سال 2015-16 کے مقابلہ میں مالی سال 2016-17 کے دوران ترشاوہ پھلوں کی قومی پیداوار میں ایک لاکھ 64 ہزار ٹن کی نمایاںکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18 کے دوران ترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں ایک لاکھ 71 ہزار ٹن کا اضافہ ہوا اور مجموعی پیداوار کا حجم 23 لاکھ 51 ہزار ٹن تک بڑھ گئی اور اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19 کے دوران ترشاوہ پھلوں کی قومی پیداوار بغیر کیس رد و بدل کے 23 لاکھ 51 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پانچ سال قبل کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران ترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں 44 ہزار ٹن کی کمی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں