مسالا جات کی برآمدات میں14.67 فیصد اضافہ

اسلام آباد (سی این پی)اگست 2019 کے دوران مسالا جات کی برآمدات میں14.67 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعداد وشمار کے مطابق اگست 2019 میں 774 ملین روپے کے مسالا جات برآمد کئے گئے ہیں جبکہ اگست 2018 کے دوران برآمدات کا حجم 675 ملین روپے رہا تھا۔اس طرح اگست 2018 کے مقابلہ میں اگست 2019 کے دوران مسالا جات کی قومی برآمدات میں 99 ملین روپے یعنی 14.67 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں