عمران خان کا خطاب مقبولیت میں پہلے نمبر پر

اسلام آباد(سی این پی)اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ان کے خطاب کو اب تک 4 لاکھ 58 ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر دو مرتبہ (ایک ہندی اور دوسری انگریزی)میں اپ لوڈ کی گئی تاہم اسے 48 ہزار اور 93 ہزار مرتبہ ہی دیکھا گیا۔ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی تقریر 2 لاکھ 27 ہزار، بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد ایک لاکھ 33 ہزار، ترک صدر رجب طیب اردوان 4 لاکھ 26 ہزار اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر47 ہزار مرتبہ دیکھی گئی۔صومالیہ کے صدر کی تقریر ایک لاکھ 39 ہزار، برطانوی وزیراعظم بورسن جانسن ایک لاکھ 17 ہزار، امیر قطر 89 ہزار بار دیکھی گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا خطاب ایک لاکھ 75 ہزار مرتبہ دیکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں