کراچی،خواجہ سرائوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا

کراچی(سی این پی)ساتھیوں کی گرفتاری پر خواجہ سرائوں نے درخشاں تھانے پر حملہ کردیا جس پر پولیس نے 21 خواجہ سرائوں کو گرفتار کرلیا۔کراچی میں ڈیفنس، بدر کمرشل میں درخشاں پولیس نے شہریوں کی شکایت پر خواجہ سرائوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 13 کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا۔گرفتار خواجہ سرائوں کے ساتھیوں نے گرفتاری کے خلاف درخشاں تھانے میں احتجاج کیا،تھانے میں اپنے کپڑے اتاردیے اور توڑ پھوڑ کی جب کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے خواجہ سرائوں نے تھانے کی کھڑکیوں، دروازوں کو توڑ دیا اور شدید ہنگامہ آرائی کی۔پولیس نے درخشاں پولیس اسٹیشن میں ہنگا مہ آرائی کرنے والے 8 خواجہ سرائوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا۔شہری قیصر مسعود ملک نے 2 روز قبل مقدمہ درج کرایا تھا کہ خواجہ سرا بدر کمرشل پر فحاشی پھیلارہے ہیں اور جب انہیں منع کیا گیا تو انہوں نے ڈنڈوں اور اسلحہ سے ان پر حملہ کرنے اور جان سے مارنے کی کوشش بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں