ایل او سی پر فائرنگ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد(سی این پی) لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک بزرگ خاتون اور 13 سالہ لڑکا شہید جب کہ تین افراد زخمی ہوئے جس پر بھارت سے احتجاج کیا گیا۔پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ بھارتی افواج نے ایل او سی کے نکیال اوررکھ چکری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں