پیپلزپارٹی کے آدھے رہنما پی ٹی ایم کی سوچ کے حامی ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(سی این پی) وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا پیپلزپارٹی کے آدھے رہنماپی ٹی ایم کی سوچ کے حامی ہیں ، کچھ کو سمجھ نہیں آ رہا کہ کرنا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی جس نظریے پرسیاسی قوت بنی وہ تونہیں رہا، پارٹی کے آدھے رہنماپی ٹی ایم کی سوچ کے حامی ہیں۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ جیے سندھ کو آئیڈیلائز کر رہے ہیں اور کچھ کو سمجھ نہیں آ رہاکہ کرناکیاہے، فرحت اللہ ہیجان کا شکارہیں ورنہ طارق فتح جیسے ناسور کی حمایت ناممکن ہے۔یاد رہے پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے نیویارک میں طارق فتح پر حملے کی مذمت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں